سام سانگ کی ایک اورنئی پیشکش

2  مارچ‬‮  2015

نیویارک(نیوزڈیسک) معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے نئے سمارٹ فون ایس سکس اورایس سکس ایج متعارف کرادیئے ہیں جو 10اپریل سے دنیا بھر میں دستیاب ہوں گے جس کا اعلان کمپنی نے ایک سال پہلے کیاتھا۔ گلیکسی ایس سکس ایج کی قیمت ایس سکس سے زیادہ ہوگی تاہم ابھی تک کمپنی کی طرف سے قیمت سامنے نہیں آسکی لیکن بتایاگیاہے کہ کمپنی کی طرف سے ماضی میں سامنے آنیوالے گلیکسی ڈیزائن سے یہ موبائل سیٹ بالکل مختلف ہیں۔ ایس سکس ہموار اور دھاتی فریم میں سامنے آیاہے جبکہ ایس سکس ایج کی فرنٹ سکرین کے چاروں کونوں پر ڈھلوان(Curve)ہے جو اِسے دیگر سمارٹ فونز سے ممتاز بناتاہے۔ ایس سکس ایج دکھنے میں بہت دلچسپ محسوس ہوتاہے۔ دونوں موبائل فون مکمل طورپر اچھی پلاسٹک اور دھات سے بنائے گئے ہیں۔دونوں فونز میں بائیومیٹرک سنسر ، دل کی دھڑکن پر نظر رکھنے اور سب سے بڑھ کر وائرلیس چارجرکی سہولت موجود ہے اور یہ چار جرایس فائیوسے ڈیڑھ گنا تیز ہے لیکن ایس سکس سیریز کے دونوں موبائل فونوں کی بیٹریاں باہرنہیں نکل سکتیں اورنہ ہی میموری کارڈ ڈالنے کیلئے جگہ ہے، یہ سیٹ واٹر پروف بھی نہیں ہیں اورایسا محسوس ہوتاہے کہ کمپنی نے نئے ہینڈسیٹ کے ڈیزائن پر زیادہ توجہ دی اور وہ صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرانے میں کامیاب ہوں گے۔ ایس سکس فونز کی 5.1انچ کی سکرین ، تین جی بی ریم ، 32،64یا128جی بی اپنی میموری اور16میگاپکسل کیمرے ہیں۔ ایس سکس سفید ، سیاہ ، سنہری اور نیلے رنگ میں دستیاب ہوگا جبکہ ایس سکس ایج سفید، سیاہ ، سنہری اور سبز رنگ میں دستیاب ہوگا۔ سام سنگ کے ڈیزائنر کاکہناتھاکہ کمپنی نے میٹریل استعمال کرنے میں پیسوں کی کوئی کنجوسی نہیں کی ، کمپنی ایپل اور ایچ ٹی سی سے مقابلہ کررہی ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…