جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان اور نواز شریف پر الزام لگ گیا, اپوزیشن لیڈر نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(آئی این پی )اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہاہے کہ احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے لیکن شہربند کرنا غیر قانونی ہے جب کہ عمران خان کو سیاست اور نوازشریف کو حکومت کرنی نہیں آتی۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے دھڑوں میں کشمکش کوئی عام بات نہیں، انہیں روکنا ہوگا، ایم کیوایم لندن پر پابندی لگنے تک انہیں روکا نہیں جاسکتا جب کہ ملک دشمنی کا نعرہ لگانے والے دوبارہ متحرک ہو رہے ہیں اور اس بات کو آسان نہ سمجھا جائے، ملک دشمن عناصر سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے حوالے سے اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ احتجاج ہرکسی کا جمہوری حق ہے لیکن اسلام آباد بند کرنا غیر آئینی ہے، جموریت ریاست کومضبوط بناتی ہے لیکن عمران خان کو سیاست اورنوازشریف کوحکومت کرنی نہیں آتی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر دشمن موجود ہیں اور ایسے حالات میں اندرونی جنگ کسی صورت میں سیاستدانوں کے حق میں نہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی پالیسی بنانے میں ناکام رہی ہے، اور اب تک 7 ہزار200 ارب روپے قرض لے چکی ہے، موٹرووے اورپورٹ قاسم گروی ہوچکا ہے جب کہ ڈرہے کہ پاکستان کو ہی گروی نہ رکھ دیا جائے پھر ہم سب ڈگڈگی بجاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ایک بادشاہ وزیراعظم ہیں، وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں پیش ہونا چاہیئے اور وہ ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…