ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

” ایک عِبادت گُزار خادِمہ ”

datetime 21  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بصرہ کے قاضی عبیداللّہ بِن حسن رحمتہ اللّہ علیہ سے منقول ہے کہ:میرے پاس ایک حسِین و جمیل عجمی لونڈی تھی،اس کے حُسن و جمال نے مجھے حیرت میں ڈال رکھا تھا۔ایک رات وہ سو رہی تھی۔جب رات گئے میری آنکھ کُھلی تو اسے بِستر پر نہ پا کر میں نے کہا:” یہ تو بہت بُرا ہُوا۔ ”پِھر میں اسے ڈھونڈنے کے لیے جانے لگا تو دیکھا کہ:” وہ اپنے پروردِگار عزوَجل کی عِبادت میں مشغول ہے۔

اس کی نُورانی پیشانی اللّہ سبحان و تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ ریز تھی۔ ”وہ اپنی پُرسوز آواز سے بارگاہِ خداوندی میں اِس طرح عرض گُزار تھی:” اے میرے خالق! تجھے مجھ سے جو محبّت ہے اسی کا واسطہ دے کر اِلتجا کرتی ہوں کہ تُو میری مغفِرت فرما دے۔ ”جب میں نے یہ سُنا تو کہا اِس طرح نہ کہہ بلکہ یوں کہہ:” اے مولیٰ عزوَجل! تجھے اس محبّت کا واسطہ جو مجھے تُجھ سے ہے،تُو میری مغفِرت فرما دے۔ ”یہ سُن کر وہ عابِدہ و زاہِدہ لونڈی جو حقیقت میں ملکہ بننے کے لائق تھی کہنے لگی:” اے غافل شخص! اللّہ عزوَجل کو مجھ سے محبّت ہے اِسی لیے تو اس کریم پروردِگار عزوَجل نے مجھے شِرک کی اندھیری وادیوں سے نِکال کر اِسلام کے نُوربار شہر میں داخل کِیا،اس کی محبّت ہی تو ہے کہ اس نے اپنی یاد میں میری آنکھوں کو جگایا اور تجھے سُلائے رکھا۔اگر اسے مجھ سے محبّت نہ ہوتی تو وہ مجھے اپنی بارگاہ میں حاضری کی ہرگِز اِجازت نہ دیتا۔ ”قاضی عبیداللّہ بِن حَسن رحمتہ اللّہ علیہ کہتے ہیں:” میں اس کے حُسن و جمال اور چہرے کی نُورانیت سے پہلے ہی بہت متاثر تھا،اب اس کی یہ عارِفانہ گُفتگُو سُنی تو میری حیرانگی میں مزید اضافہ ہُوا اور میں سمجھ گیا کہ یہ اللّہ عزوَجل کی ولِیہ ہے۔ ”میں نے کہا:” اے اللّہ سبحان و تعالیٰ کی نیک بندّی! جا تُو اللّہ سبحان و تعالیٰ کی رضا کے لیے آزاد ہے۔ ”جب لونڈی نے سُنا تو کہا:” میرے آقا! یہ آپ نے اچھا نہیں کِیا کہ مجھے آزاد کر دیا۔اب تک مجھے دوہرا اجر مِل رہا تھا (یعنی ایک آپ کی اطاعت کا اور دوسرا اللّہ عزوَجل کی اطاعت کا ) لیکن اب آزادی کے بعد مجھے صرف ایک اجر مِلے گا۔ ”

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…