نیویارک(نیوز ڈیسک )ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب نے اینڈرائڈ اسمارٹ فونز پر موجود ایپلی کیشن میں دو نئے فیچرز متعارف کرا دیئے ہیں۔یوٹیوب کی جانب سے اپ ڈیٹ میں ”ویڈیو ٹرمنگ“ اور ”اِن لائن ویڈیو پریویو“ فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔صارفین جو اسمارٹ فونز کو استعمال کرتے ہوئے یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں، اب ویڈیو ٹرمنگ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے سے پہلے اس ویڈیو میں موجود زائد مواد کو ختم کرسکتے ہیں۔اس دوران ایپلی کیشن کے اندر ہی ویڈیو کا پر یویو بھی دیکھا جاتا ہے، جس سے اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو مکمل اطمینان کے ساتھ یو ٹیوب پر بھیجی جا سکتی واضح رہے کہ یوٹیوب صارفین کی جانب سے ان فیچرز کو شامل کرنے کیلئے پرزور اصرار کیا جا رہا ہے اور بالآخر یوٹیوب نے صارفین کی ضرورت کو بھانپ کر یہ فیچرز فراہم کر دیئے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں