اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت سیز فائر کی خلاف ورز کرکے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کررہا ہے ‘ 2016 میں بھارت 90 سے زائد مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کرچکاہے۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر دو مرتبہ بلا اشتعال فائرنگ کی۔ 2016 میں بھارت نے 90 سے زائد مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارت کو لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی بند کرنا ہوگی۔ (ن غ)