کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے پولیس سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اور پارٹی افراد خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں،اس سلسلے میں سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔ اتوارکو انھوں نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ایسٹ کو فون کیااور انھیں تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی۔ فاروق ستار نے سیکوریٹی کی درخواست ایم کیو ایم پاکستان کے پیر الہی بخش(پی آئی بی)کالونی میں قائم دفتر اور رہائش پر مانگی ہے۔ جبکہ پولیس نے ان کو جواب دیا ہے کہ پولیس پاکستان پیپلز پارٹی کی سلام شہدا ریلی کی سیکیوریٹی فراہمی میں مصروف ہے، اس حوالے سے بعد میں بات کرینگے۔