اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی حامد میرنے انکشاف کیاہے کہ ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس کوپاکستانی میڈیاپربہت اچھالاگیااورپاکستانی حکمرانوں نے بڑے بڑے دعوے کئے لیکن حقیقت میں حکومت نے سکارٹ لینڈیارڈکوایسے ثبوت مہیانہیں کئے جوکہ کرناچاہیے تھاجس کی وجہ سے الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں بچ گئے ۔حامدمیرنے کہاکہ اصل مقدمہ کوالطاف حسین کےخلاف وہ تقریرہے جوکہ انہوں نے پاکستان کےخلاف تھی وہ تقریربرطانوی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے لیکن حکومت نے اس معاملے پرکچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ اگرعمران خان کے پاس الطاف حسین کے خلاف کوئی منی لانڈرنگ کے ثبوت تھے تووہ برطانوی حکومت کوپیش کرتے اوراگروہاں بھی پیش نہ کرتے توکم ازکم پاکستانی میڈیاکے سامنے وہ ثبوت ضرورلاتے ۔اگرعمران خان نے بغیرثبو ت کے الزامات لگائے توایسااچھانہیں ہوا۔
Hakumat Ne British Govt Ki Help Nahi Ki Aur… by mubashirnadeem1979
کچھ لوگ چاہ رہے تھے الطاف حسین کو منی لانڈرنگ میں سزا نہ ہو ، اسی لیے پاکستان حکومت نے برٹش حکومت کی مدد نہیں کی حامد میر کا سنسنی خیز انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں