پشاور(این این آئی)پاک افغان بارڈر برمل سے پاکستانی سیکورٹی فورسز کے پوسٹ پر حملہ کے نتیجے میں دواہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے ،ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان سے متصل پاک افغان بارڈر برمل سرہ خاورہ میں افغانستان کیطرف سے نامعلوم افراد نے بھاری ہتھیاروں سے سیکورٹی پوسٹ پر حملہ کیا ہے،حملے میں سپاہی ادریس اورسپاہی ارشدشہید ہوگئے جبکہ نائیک سعید زخمی ہوا ہے ،سیکورٹی فورسز نے بھرپورجوابی کاروائی بھی کی اورحملہ آوروں کوپسپا کردیا ہے ۔