لاہور( این این آئی)صوبہ بھر میں سرکاری سکو ل ( پیر ) سے موسم سرما کیلئے طے کردہ نئے اوقات کار کے مطابق کھلیں گے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری سکول کھلنے اور چھٹی کے اوقات آدھا گھنٹے آگے کئے گئے ہیں ۔ متعدد پرائیویٹ سکولوں نے بھی موسم تبدیل ہوتے ہی اپنے اوقات تبدیل کر دئیے ہیں۔