بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کیلئےفیصلہ کن وقت آگیا،کارکن ازکم یہ کام کردیں ،عمران خان کاویڈیوپیغام سامنے آگیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے فنڈریزنگ کےلئے اپنے ایک ویڈیوپیغام میں کہاہےکہ پاکستان کیلئےفیصلہ کن وقت آگیاہے۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہاہےکہ کارکن احتجاجی تحریک کیلئےچندہ دیں۔یہ چندہ دھرنےپرخرچ کیاجائےگا۔عمران خان نے اپیل کی کہ ہرکارکن کم ازکم100روپےچندہ جمع کرائے۔انھوں نے کہاکہ نوازشریف استعفیٰ دیں یااحتساب کیلئےپیش ہوں۔ان کا مزید کہناتھاکہ وقت آگیاہےکہ کرپٹ مافیا اور کرپشن بچانےوالوں کے خلاف نکلیں۔ انھوں نے کہاکہ اگر ایک دفعہ احتساب کا عمل شروع ہوجائے تو ملک سے کرپشن کا ناسورختم کردیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ’اسلام آباد کو مفلوج‘ کرنے کا منصوبہ جاری کردیا، پارٹی ورکرز اہم سرکاری اداروں کے دفاتر کو جانے والی سڑکوں کو بلاک کریں گے اور خاص طور پر ان دفاتر کو بلاک کیا جائے گا جن کا تذکرہ وہ اپنی تقاریر میں اکثر کرتے ہیں۔انصاف پروفیشنل فورم سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ’اب نواز شریف کو یا تو استعفیٰ دینا پڑے گا یا پھر اپنی ثابت ہوچکی کرپشن کا حساب دینا ہوگا‘۔عمران خان نے اپنی تقریر میں اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ ’اسلام آباد کو بند‘ کرنے کی تاریخ میں تبدیلی ہوسکتی ہے اس سے قبل انہوں نے 30 اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔پی ٹی آئی چیف نے کہا کہ کارکنان اہم سرکاری اداروں جیسے قومی احتساب بیورو(نیب)، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)، فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب جانے والی سڑکوں کو بلاک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کی جنگ کرپشن کے خلاف ہے، اگر ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا۔انہوں نے 30 ستمبر کو رائے ونڈ مارچ میں ساتھ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور ان پر زور دیا کہ اگر وہ پاکستان کو ترقی کرتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں تو آئیں اور اس فیصلہ کن دھرنے میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔

عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق حکومت پر اداروں کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ نیب نواز شریف، شہباز شریف، اسحٰق ڈار اور خورشید شاہ کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف نواز شریف کی فیکٹریاں اور بینک اکاؤنٹس روز بروز ترقی کررہے ہیں۔وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کے اس بیان پر کہ سپریم کورٹ کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے، عمران خان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا ن لیگ اپنی حدود میں تھی جب اس نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا؟چیئرمین پی ٹی آئی نے مریم اور حمزہ شہباز کو بھی آڑے ہاتھو لیا اور کہا کہ ’یہ بادشاہت ہے جس کی نشاندہی سپریم کورٹ کے جج نے درست طریقے سے کی‘۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی شوگر ملز کی جنوبی پنجاب منتقلی کرپشن تھی جبکہ ن لیگ کی حکومت اورنج لائن میٹرو ٹرین پروجیکٹ میں بھی پھنس چکی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے ملکی قرضوں میں دوگنا اضافہ کیا اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی کی خودمختاری کو نقصان پہنچایا۔اسلام آباد دھرنے سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور میں ایک مصروف دن گزارا اور پی ٹی ا?ئی پنجاب کے سینٹرل ریجن، لاہورضلع کے شہری و دیہی ونگز کے اجلاس میں شرکت کی اور تاجر تنظیموں سے بھی ملاقات کی۔عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان گزشتہ 6 ماہ سے کرپشن کے خلاف انصاف کے حصول کے لیے تگ و دو کررہے تھے لیکن اب انہیں انصاف کے لیے سڑکوں پر آکر پر امن احتجاج کا حق استعمال کرنے پر مجبور کردیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…