لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد دھرنے سے قبل ہی بڑا جھٹکا لگ گیا اور پی ٹی آئی کے الیکشن سیل کے انچارج خرم قریشی نے قیادت کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی جو کہ اسلام آباد دھرنے کی تیاری کر رہی ہے جبکہ عمران خان بھی لاہورآئے ہوئے ہیں ، اس دوران اہم عہدیدار نے استعفیٰ دے کر پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ مستعفی ہونیوالے الیکشن سیل کے انچارج خرم قریشینے الزام لگایا ہے کہ صحت اور خاندان کی پرواہ کیے بغیر پی ٹی آئی کیلئے بے لوث کام کیا ہے لیکن عمران خان اور اعلیٰ قیادت نے ان کی خدمات کا اعتراف نہیں کیا ، جبکہ عمران خان ان سے ملاقات بھی نہیں کرتے جس کی وجہ سے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔