بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

چین میں کتنے ہزارلوگ کھرب پتی ہیں ؟نئی رپورٹ نے تہلکہ مچادیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016 |

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین میں انتہائی امیر افراد کی تعداد دوہزارسے بڑھ گئی ۔ایک چینی میگزین ہوران کی مرتب کردہ ایک سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال چین کے انتہائی امیر افراد کی تعداد 1877 تھی جو اس سال بڑھ کر2056 ہو گئی۔سروے رپورٹ کے مطابق چین کے امیر ترین افراد میں اول نمبر پر 62 سالہ وانگ جیان لنگ ہیں جو ایک پراپرٹی گروپ کے مالک ہیں، ان کی دولت32.1 بلین ڈالر ہے جو گذشتہ سال سے 2 فیصد کم ہوئی ہے۔ دوسرے نمبر پر بعد علی بابا گروپ کے بانی جیک ما ہیں جن کی دولت30.1 بلین ڈالر ہے۔ تیسرے نمبر پر آن لائن گیمنگ اور مواصلاتی کمپنی کی مالک پونی ما ہیںجن کی دولت24.6 بلین ڈالر ہے۔اس سال چین کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہونے والے انوسٹمنٹ کمپنی کے مالک یائو زھنہائو کا معاملہ سب سے پر اسرار ہے جو یکدم 200 افراد کو کراس کرتے ہوئے اوپر آئے ہیں ان کی دولت میں ایک سال میں نو گنا اضافہ ہوا ہے جو اب 17.2بلین ڈالر پر مشتمل ہےاوران تمام افراد میں کوئی بھی ٹیکس ڈیفالٹرنہیں ہے اورنہ ہی کسی چینی بینک کاقرضہ دارہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…