لاڑکانہ(این این آئی) آرمی سلیکشن اینڈ رکروٹمنٹ آفیس لاڑکانہ نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ سپاہی رینک میں بھرتیوں کے لیے رجسٹریشن 17 اکتوبر سے شروع ہوگی جس میں لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد، شکارپور، کشمور کندکوٹ اور قمبر شہدادکوٹ اضلاع کے نوجوانوں کو فوج میں بھرتی کیا جائے گا۔ خواہشمند نوجوانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اصل کاغذات سمیت بوائز ڈگری کالج لاڑکانہ کے قریب قائم آرمی بھرتی آفیس میں دیئے گئے تاریخ پر صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک براہ راست پیش ہوں۔
پاکستان آرمی میں بطور سولجر بھرتی کے لیے آن لائن رجسٹریشن 15 نومبر تک جاری رہے گی
سکھر(این این آئی) آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کینٹونمنٹ کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان آرمی میں بطور سولجر بھرتی کے لیے آن لائن رجسٹریشن پاکستان آرمی کی ویب سائیٹ www.joinpakarmy.gov.pkکے ذریعے 15نومبر تک 2016تک جاری رہیگی ۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستا نی شہریت کے حامل سکھر ، خیرپور، نوشہروفیروز اور گھوٹکی اضلاع سے تعلق رکھنے والے خواہشمند امیدوار اپنی تعلیمی اسناد ، ڈومیسائل ، قومی شناختی کارڈ/فارم ب ( اگر امیدوار کی عمر 18برس سے کم ہو )،6عدد والد کے شناختی کارڈ کی ٖفوٹو کاپیاں اور 6عدد پاسپورٹ سائیز تصاویر کے ہمراہ آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کینونمنٹ میں بھرتی کے لیے روبرو بھی پیش ہو سکتے ہیں ، جبکہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے پاکستان کی کسی بھی ضلع کے تمام امیدوار بھی اپنی بھرتی پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کینٹونمنٹ میں کرا سکتے ہیں ، جبکہ جبکہ مزید معلومات کے لیے آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کے ٹیلیفون نمبر 071-5805599اور سیل نمبر 0333-7177074پر رابطہ کیا سکتا ہے یا پاکستان آرمی کی ویب سائیٹ www.joinpakarmy.gov.pkکوبھی وزٹ کیا سکتا ہے۔