جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

چین چھاگیا،حیرت انگیز ٹیکنالوجی متعارف،اب چین جانے والوں کااستقبال کون کرے گا؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 12  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ( آئی این پی ) چین جانے والوں کا استقبال اب انسان نہیں بلکہ حیران کن طور پر روبوٹ کریں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق چین نے ایک ایئرپورٹ کے بعد اب اپنی تین بندرگاہوں پر بھی مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹ بطور کسٹم آفیسر تعینات کر دیئے ہیں۔ یہ روبوٹ چینی صوبے گوانگ ڈونگ کی بندرگاہوں پر متعین کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گونگ بی بندرگاہ کے ڈائریکٹر کسٹمز ڑآ من کا کہنا ہے کہ ’’یہ روبوٹ مشکوک افراد کی تلاش کی صلاحیت کے حامل ہیں اور کسی بھی مشکوک شخص کو دیکھ کر الارم بجا دیا کریں گے۔ ان میں انسانی چہرے کی شناخت کرنے صلاحیت بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ کسٹمز ڈیٹا بیس کی بنیاد پر یہ روبوٹس آنے والے لوگوں کو انگریزی، جاپانی، مینڈرین اور کینٹونیز سمیت 28 زبانوں میں سوالات کے جوابات بھی دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ بعض ایسے مخصوص مسائل ہیں جو یہ روبوٹ حل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مستقبل میں ہم روبوٹس کو اپنی کسٹمر سروس لاٹ لائن سے بھی منسلک کر دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چین نے گوانگ ڈونگ کے مصروف ترین ایئرپورٹس پر سکیورٹی کے لیے بھی روبوٹس تعینات کیے تھے جو بخوبی کام کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…