سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگ کے کارکنوں نے جموں ریجن کے علاقے کشتواڑ میں ایک ریلی نکالی جس سے علاقے کے مسلمانوں میں شدید خوف کی لہر دوڑ گئی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سفید قیمض اور خاکی شلوار پہنے آر ایس ایس کے کارکنوں نے قصبے کی گلیوں اور سڑکوں پر مارچ کیا ۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے حصار میں آر ایس ایس کے کارکنوں نے کشتواڑ میں ودیا مندر سکول سے پرانے ڈی سی آفس تک مارچ کیا۔ مقامی مسلمانوں کے مطابق آر ایس ایس کی ریلی کا مقصدانکے جذبات کو بھڑکانا ہے کیونکہ قصبے میں گزشتہ ماہ کے آخر سے تین امام صاحبان کی گرفتاری کے بعد سے کرفیو نافذ ہے ۔