اسلام آباد( آن لائن )توہین مذہب کے الزام میں سزا یافتہ غیر مسلم خاتون آسیہ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ آئندہ ہفتے سے دوبارہ سماعت کا آغاز کر ے گی آسیہ بی بی کے وکیل کے مطابق سزائے موت کے خلاف اپیل پر 13 اکتوبر کو اسلام آباد میں سماعت ہو گی۔ آسیہ بی بی پاکستان میں سزا پانے والی پہلی غیر مسلم خاتون ہیں۔ آسیہ بی بی کے وکیلسیف الملوک ایڈووکیٹ نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ بی بی کی اپیل پر سپریم کورٹ کا تین رکنی فل بنچ کارروائی کرے گا سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس میاں ثاقب ثنار کی سربراہی میں بنچ قائم کیا گیا ہے اور اس کے دیگر ارکان میں جسٹس اقبال حمید الرحمان اور جسٹس منظور اے ملک شامل ہیں۔آسیہ بی بی نے گذشتہ برس جنوری میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس میں موت کی سزا کو چیلنج کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے آسیہ بی بی کی سزا کے خلاف درخواست پر ابتدائی سماعت گذشتہ برس جولائی میں کی اور ان کی اپیل کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اپیل پر حتمی فیصلہ تک سزا پر عمل درآمد روک دیا تھا۔سیف الملوک ایڈووکیٹ کے بقول آسیہ بی بی کے خلاف توہین مذہب کا فیصلہ سناتے ہوئے حقائق کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا۔پانچ بچوں کی ماں آسیہ بی بی نے ہائی کورٹ میں اپنی اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ مقامی عدالت نے توہین رسالت کے جرم میں سزا سناتے وقت حقائق کو نظر انداز کیا اور بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے انھیں سزا سنا دی تھی جو قانون کی نظر میں قابل پذیرائی نہیں ہے۔2014 میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی تھی اور ماتحت عدالت کی جانب سے انھیں دینے جانے والی سزا کو برقرار رکھا۔آسیہ بی بی کو 2010 میں صوبہ پنجاب کے ضلع ننکانہ کی عدالت نے توہین مذہب کے الزام میں موت کی سزا سنائی تھی۔آسیہ کے خلاف جون 2009 میں توہین رسالت کے الزام میں درج مقدمے میں الزام لگایا گیا تھا ۔#/s#
سپریم کورٹ میں آسیہ بی بی کی اپیل پر سماعت 13 اکتوبر کو ہوگی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ڈیفنس سے برآمد ہونے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش کا پوسٹ ...
-
اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
اداکارہ حمیرا سے رابطہ کب منقطع ہوا؟ آخری شوٹ کرنیوالے اسٹائلسٹ کا بیان سامنے آگیا
-
ملک بھر کیلئے بجلی سستی کردی گئی
-
اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کا واقعہ، پڑوسی کا بیان سامنے آگیا
-
حمیرا اصغر کے والد نے کراچی آکر لاش وصول کرنے سے انکار کردیا
-
حمیرا اصغر کی دل دہلا دینے والی موت، ساتھی فنکاروں کا ردعمل سامنے آگیا
-
گھر والوں سےکیسےتعلقات تھے؟ حمیرا اصغر کا انٹرویو وائرل
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی آگئی
-
لاہور ،کرائے دار نے مالک مکان کی بیٹی کو مبینہ طور پر نشہ آو چیز ...
-
راولپنڈی،ٹینس بالز میں منشیات چھپا کر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
-
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کی فہرست سامنے آ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ڈیفنس سے برآمد ہونے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل
-
اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
اداکارہ حمیرا سے رابطہ کب منقطع ہوا؟ آخری شوٹ کرنیوالے اسٹائلسٹ کا بیان سامنے آگیا
-
ملک بھر کیلئے بجلی سستی کردی گئی
-
اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کا واقعہ، پڑوسی کا بیان سامنے آگیا
-
حمیرا اصغر کے والد نے کراچی آکر لاش وصول کرنے سے انکار کردیا
-
حمیرا اصغر کی دل دہلا دینے والی موت، ساتھی فنکاروں کا ردعمل سامنے آگیا
-
گھر والوں سےکیسےتعلقات تھے؟ حمیرا اصغر کا انٹرویو وائرل
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی آگئی
-
لاہور ،کرائے دار نے مالک مکان کی بیٹی کو مبینہ طور پر نشہ آو چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
راولپنڈی،ٹینس بالز میں منشیات چھپا کر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
-
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کی فہرست سامنے آ گئی
-
کان پکڑ لیں
-
راولپنڈی’ ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر سفاک باپ نے 16 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا