اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

اورنج لائن میڑوٹرین منصوبہ مزید تاخیرکاشکارہونے کاخدشہ ۔۔۔بڑی کمپنی نے بے دخلی پرانتہائی اقدام اٹھادیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارلحکومت لاہورمیں زیرتعمیراورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ میں مبینہ طور پر سست روی، غیرمعیاری اور ناقص کام کے باعث بیدخل کی گئی کنسٹرکشن کمپنی ’’مقبول کالسن جے وی‘‘ نے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لیں جس کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے۔کنسٹرکشن کمپنی نے اپنے دفاع کے لئے پاکستان کی نامور لا فرم کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں ۔ایک قومی اخبارکی تحقیقاتی رپورٹ  میں حاصل ہونیوالی دستاویزات کے مطابق کنسٹرکشن کمپنی نے اپنے اوپر لگائے گئے غفلت کے الزامات کو غلط ثابت کرنے کے لئے منصوبے پر کئے گئے کام کی تمام دستاویزات، تصاویر اور وڈیوز کو ٹھوس شواہد کے طور پر مرتب کر لیا ہے۔عدالت سے رجوع کیلئے تیار کئے گئے کیس میں منصوبے کے تکنیکی پہلوؤں کے حوالے سے بھی کئی انکشافات کیے گئے ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ میٹرو ٹرین منصوبے تکنیکی طور پر ممکن ہی نہ تھا۔ اسے سیاسی مقاصد اور غیرحقیقی خواہشات کے حصول کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ میٹرو ٹرین منصوبے میں تاخیر کی بنیادی وجہ اس کے ڈیزائن میں بار بار کی کی گئی تبدیلیاں ہیں کیونکہ منصوبے کا ڈیزائن آغاز کے وقت ہی مکمل نہ تھا۔اپنی کوتاہیاں چھپانے کیلئے کمپنی کو موردالزام ٹھہراتے ہوئے غیرقانونی نوٹس جاری کیا گیا اور غیرقانونی طور پر پرفارمنس گارنٹی ایک ہی دن میں وصول کی گئی۔ اس سے قبل سول عدالت نے بھی کمپنی کی درخواست پر اسکی طرف سے کیے گئے کام کا جائزہ لینے اور پیمائش وغیرہ کیلئے کمشنر کا تقرر کیا تھا تاہم اسکے باوجود ایل ڈی اے نے کمپنی کی پرفارمنس گارنٹی ضبط کرتے ہوئے90 کروڑ روپے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کر لیے۔کنسٹرکشن کمپنی کی طرف سے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کے بعد منصوبہ تاخیر کا شکار ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے۔ اس سے قبل سول سوسائٹی کی طرف سے دائر درخواست پر بھی اعلیٰ عدلیہ نے میٹرو ٹرین منصوبے پر11تاریخی مقامات کے قریب تعمیراتی کام روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کر رکھا ہے اور پنجاب حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی گئی ہیں جس کی سماعت کے لئے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے فل بینچ تشکیل دےدیاہے ۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…