بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کسی خوش فہمی میں نہ رہنا ۔۔۔۔! پاکستانی سپہ سالار نے بھارت کو خبردار کر دیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رسالپور(آن لائن)سپہ سالار پاک فوج جنرل راحیل شریف نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ دشمن غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،دشمنوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دفاع وطن کیلئے ہر حد تک جائیں گے، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کیں ،بھارت اس جنگ میں ہمارا کردار مسخ کرنا چاہتا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں بربریت کی انتہا کردی،عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے،پاک فضائیہ کا پیشہ ورانہ صلاحیت میں کوئی مقابل نہیں، ہماری تمام مسلح افواج ملکی دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ توقع ہے کہ کیڈٹس ملکی دفاع کے مقدس مشن کے لئے سخت محنت کریں گے ،جدید ایئرفورس کے تقاضے پورے ہورہے ہیں ، ایئرفورس کی مہارت ہائی مارک مشقوں سے عیاں ہے ، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور ہمسایہ ملکوں سے دوستانہ تعلقات کی پالیسی پر گامزن ہے ، پاکستان امن پسند ملک ہے، اگر جارحیت مسلط کی گئی تو بھرپور قوت سے جواب دیا جائے گا، مسلح افواج اندرونی اوربیرونی چیلنجز کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مادر وطن کے دفاع کے لئے ہر حد تک جائیں گے، دشمن کی کسی بھی جارحیت یا اسٹریٹجک غلط فہمی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،پاک فضائیہ کا پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں کوئی مقابل نہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک افواج کا کلیدی کردار قابل ستائش ہے ، ضرب عضب کے دوران دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کر نے کے لئے اہم کامیابیاں حاصل کی گئیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے ، پاکستان کی خوشحالی کے دشمن براہ راست اور بالواسطہ طریقوں سے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور ہم پاکستان کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی کوششوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے اور کسی قیمت پر دشمن کے گھناؤنے عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے ، پاکستان کے دشمن ہماری کامیابیوں سے حسد کرتے ہیں۔سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے انفراسٹرکچر کو سرزمین سے جڑ سے اکھاڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں، بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا کردار مسخ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت جنگی جنون دنیا کے سامنے مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بھارت میں جارحانہ اقدامات کیے ،عالمی برادری کو بھارت کے جارحانہ اقدامات اور جنگی جنون کا نوٹس لینا چاہیے ، ہماری صلاحیتوں کو کم نہ سمجھا جائے ہم اپنا دفاع کرنا بھرپور طریقے سے جانتے ہیں ، کسی بھی قیمت دشمن کو کامیاب نہیں ہو نے دینگے ۔سپہ سالار پاک فوج نے کہا کہ پاک فضائیہ بہترین لڑاکا فورس ہے اور وہ ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ، مادر وطن کے دفاع کے لئے ہم ہر حد تک جائیں گے ۔اس سے قبل جنرل راحیل شریف نے رسالپور میں پی اے ایف اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں شرکت کی۔آرمی چیف نے 136جی ڈی پی،82اے سی،92اے ڈی کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ 17اے اینڈ ایس ڈی اور لاجسٹک کورس کی پاسنگ آؤٹ کا معائنہ کیا ، ایئرچیف مارشل سہیل امان اور پاک فضائیہ کے اعلیٰ حکام نے تقریب میں شرکت کی ،پاس ہونیوالے کیڈٹس کے والدین اور اعلیٰ عسکری حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔آرمی چیف نے چیمپئن سکوارڈن نمبر دو کو قائد اعظم بینر عطاء کیا۔آرمی چیف نے پاس آؤٹ ہونیوالے کیڈٹس کو اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی ۔تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ محمد نعمت اللہ نے حاصل کی، بیسٹ فلائنگ کی چیف آف ایئر اسٹاف ٹرافی بھی محمد نعمت اللہ نے حاصل کی، کالج آف ایرو ناٹیکل انجینئرنگ کی اعزازی شمشیر ایوی ایشن کیڈٹ وہاج امجد نے حاصل کی، کالج آف فلائنگ ٹریننگ کی اعزازی شمشیر ایوی ایشن کیڈٹ رضا علی لے اڑے جب کہ پہلے لاجسٹک کورس میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ جواد رضا رضوی کوملی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…