بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کی نئی قلابازی،حد عبور کرلی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگا پور(این این آئی)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کی نئی قلابازی،حد عبور کرلی،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے اور فی بیرل قیمتیں 51 ڈالر سے تجاوز کرگئیں، بین الاقوامی مارکیٹ میں بدھ کو مسلسل 5 ویں سیشن میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت تیل کی قیمتوں میں 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 45 سینٹ کے اضافے کے بعد 49.14 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔تیل کی تجارت سے وابستہ بروکروں کا کہنا ہے کہ امریکی پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے خام تیل کے انوینٹریز میں کمی کی اطلاعات کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ برینٹ کروڈ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 0.8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور مستقبل کے سودے 51.29 ڈالر فی بیرل میں طے پائے
سونے شائقین کیلئے اب تک کی سب سے زبردست خبر یہ آئی ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 42 ڈالر فی اونس سستا ہوگیا۔ مقامی صرافہ بازار میں 10گرام سونا 1300 روپے اور فی تولہ 1500 روپے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔برطانیہ کے یورو زون سے نکلنے کے اثرات عالمی مارکیٹ میں پڑنا شروع ہوگئے۔ عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کے سودوں میں بڑے پیمانے پر فروخت کے باعث فی اونس سونا 42 ڈالر سستا ہوکر ساڑے 3 ماہ کی کم ترین سطح 1276 ڈالر تک گرگیا۔مقامی صرافہ بازار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوگا ، جس کے تحت عالمی مارکیٹ میں سونے کی موجود قیمت کے تحت مقامی صرافہ بازار میں 10گرام سونا 1300 روپے تک اور فی تولہ سونا 1500 روپے تک سستا ہوجائے گا۔واضح رہے کہ سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی کی مد میں بجلی کے بلوں میں ٹیکس عائد کرتے ہوئے پاکستانی عوام کی جیبوں پر بے پناہ بوجھ ڈالاجارہا ہے ، جس کی وجہ سے عوام کی طرف سے شدید ردعمل بھی سامنے آیا ہے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…