جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین ایک بار پھر بازی لے گیا ایسی چیز کا کامیاب تجربہ کہ دنیا کی نظریں جم گئیں 

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی) چین میں ہوا میں لٹکتی اور پٹڑی پر دوڑتی اسکائی ٹرین کا پہلا کامیاب تجربہ کر لیا گیا جو 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔چین میں ہوا میں لٹکتی اور پٹڑی پر دوڑتی اسکائی ٹرین کا پہلا کامیاب تجربہ کر لیا گیا، ٹرین نے اپنا پہلا سفر 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کیا جب کہ اس میں ایک وقت میں 124 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی۔ٹرین بنانے والی کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ اس میں لیتھیم بیٹریز کا استعمال کیا گیا ہے، لیتھیم بیٹری کے استعمال کی وجہ سے یہ ٹرین الیکٹریسٹی اور ڈیزل سے چلنے والی ٹرین کے مقابلے میں نہ صرف زیادہ بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے بلکہ ماحول دوست بھی ہے۔ حکام کیمطابق ٹرین کو مزید کچھ ٹیسٹ ڈرائیونگ کے بعد عوام کے لیے کھول دیا جائے۔

دوسری جانب  یونان چین ثقافتی مذاکرات آج کل کے چیلنجز اور مسائل کا حل تلاش کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ،چین اور یونان کے درمیان صدیوں سے تعلقات قائم ہیں اور مذاکرات کے ذریعے اپنے درمیان پید ا ہونے والے اختلافات اور چیلنجز پر بھی قابو پا سکتے ہیں ،یہ دو تہذیبوں کے درمیان تعلقات ہیں جو سچائی ، احترام پر قائم ہیں اور ہم ایک دوسرے کو سمجھتے ہوئے مشترکہ مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار یونان کے وزیر ثقافت ارسٹائلز بلتاس نے چین یورپ ثقافتی مذاکرات کے عنوان سے منعقدہ ایک فورم میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چین اور یونان کو جو عنصر آپس میں ملاسکتا ہے وہ ان کی تہذیب ہے جو صدیوں سے مشترکہ چلی آرہی ہے ، یونان ایک چھوٹا ملک ہے لیکن ثقافتی حوالے سے بڑا امیر ہے جس میں ثقافتی ورثہ کے حوالے سے چین کے ساتھ ہم آہنگی پائی جاتی ہے ،اس طرح دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کیساتھ تبادلہ خیالات کرسکتے ہیں ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سینئر رہنما لیو ین شان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر باہمی مفادات اور احترام کے تعلقات قائم ہیں ، چین یونان کے ساتھ مختلف شعبوں میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے ۔انہوں نے یونان کے صدر پروکوپس سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ چین اور یونان کے درمیان گذشتہ چوالیس سال سے سفارتی تعلقات قائم ہیں اور دونوں ملک بہترین تہذیبی رشتوں میں منسلک ہیں ۔ اس موقع پر یونانی صدر نے توقع ظاہر کی کہ پیراؤس بندرگاہ کا منصوبہ چین یونان تعلقات کی بہترین مثال بنے گا ۔ چین یونان کا مخلص دوست اور شراکت دار ہے ، چین رہنما نے یونان کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی ۔انہوں نے چین یونان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زوردیا اور کہا کہ چین یونان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…