منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مذہبی تقریب میں پولیس کی فائرنگ ،50افرادسے زائدافرادہلاک

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادیس ابابا(مانیٹرنگ ڈیسک)ایتھیوپیا میں پولیس کی فائرنگ اور اس کے باعث بھگدڑ مچنے سے50سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایتھیوپیا کے علاقے اورومیو میں لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی فائرنگ اور اس کے باعث بھگدڑ مچنے سے50سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ہزاروں افراد مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے دارالحکومت ادیس ابابا سے 40 کلومیٹر دور علاقے بشوفتو میں جمع ہوئے۔چند اطلاعات کے مطابق پولیس نے فائرنگ اس وقت کی جب حکومت مخالف مظاہرین نے پتھرا اور بوتلیں پھینکنی شروع کیں۔ تاہم چند رپورٹس کے مطابق مظاہرین پر امن تھے۔حکومت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی جانیں گئی ہیں۔ اس واقعے کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔’اورومو میں ایک کارکن جاور محمد کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں تقریبا 300 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور متعدد زخمی۔ انھوں نے کہا لوگوں پر فوجیوں اور گن شپ ہیلی کاپٹر سے فائرنگ کی گئی جس کے باعث لوگ پہاڑی سے گر کر جھیل میں گرے۔تاہم ہلاکتوں کی تعداد کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں ایتھیوپیا میں خونریز جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اورومیو اور امہارا کے علاقوں میں لوگوں نے سیاسی اور معاشی استحصال کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…