پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواحکومت نے یکم محرم الحرام کو خلیفہ دوئم حضر ت عمرؓ کے یوم شہادت کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ایم پی اے فضل الٰہی نے وزیراعلیٰ کے ساتھ ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کو صوبے بھر کے علماء اور مشائخ کی سفارشات پیش کیں جس پر وزیراعلیٰ نے یکم محرم الحرام کو خلیفہ دوئم حضرت عمرؓ کی یوم شہادت کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کیا اور کہاکہ یہ اسلامی سال کاپہلا دن بھی ہے ۔یادرہے کہ فضل الہٰی ایم پی اے نے صوبے بھر کے علماء اور مشائخ کے ساتھ اجلاس کئے تھے اور اُن کی سفارشات مرتب کیں تھیں جنہیں باضابطہ طور پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو منعقدہ ایک اجلاس میں پیش کیا گیا اور وزیراعلیٰ نے ان سفارشات کی روشنی میں یکم محرم الحرام کو خلیفہ دوئم حضرت عمرؓ کے یوم شہادت اور اسلامی سال کے پہلے دن ہونے کی مناسبت سے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا۔