لاہو ر(این این آئی ) تحریک انصاف کے جلسے میں عوامی مسلم لیگ کے سوا کسی اپوزیشن جماعت نے شرکت نہ کی ۔پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ماضی میں چلنے والی مسلم لیگ (ق) ، جماعت اسلامی ، پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک نے رائیونڈ کے پروگرام میں شرکت نہ کی اور صرف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ہی تنہا اپوزیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آئے۔