جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت پاکستان کا پانی بند کر کے کروڑوں انسانوں کاقتل عام چاہتا ہے، ایسا ہوا تو پھر جنگ ہو گی ‘جماعت علی شاہ

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق انڈس واٹر کمشنر جماعت علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی بند کر کے کروڑوں انسانوں کاقتل عام چاہتا ہے اگر اس نے ایسا کیا تو پھر جنگ ہو گی ‘ موجودہ حکومت کو اس کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کرنی چاہیے کہ اگر بھارت ایسا کرے تو وہ عالمی مصالحتی عدالت میں اپنا مقدمہ لے کر جائے ‘اگرچہ یہ کوئی بھی فریق یکطرفہ طور پر معاہدے کو ختم نہیں سکتا لیکن بھارت معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں کر کے پاکستان کو پانی کی شدید قلت سے دو چار کر سکتا ہے۔ وہ جمعرات کے روز لاہور پریس کلب میں پاکستان متحدہ کسان محاذ اور سول سوسائٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس میں گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر پاکستان متحدہ کسان محاذ کے صدر ایوب میو ،مجاہد اللہ ترین سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔جماعت علی شاہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے حصے کے دریاؤں پر ڈیموں کے منصوبے بھی شروع کر سکتا ہے اس لئے موجودہ حکومت کو اس کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کرنی چاہیے کہ اگر بھارت ایسا کرے تو وہ عالمی مصالحتی عدالت میں اپنا مقدمہ لے کر جائے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت چناب کا پانی راوی یا بیاس میں ڈال سکتا ہے ۔ اگر اس نے ایسا کیا تو اس مسئلے پر بھی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی بھی پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں رہا اور اسکی کوشش رہی ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کر کے خطے میں اپنی بالا دستی قائم کر ے بھارت پاکستان کا پانی بند کر کے کروڑوں انسانوں کاقتل عام چاہتا ہے اور اگر اس نے ایسا کیا تو پھر جنگ ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…