اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد میں سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے سفیروں کو کنٹرول لائن اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ دفتر خارجہ میں امریکا، روس، چین، برطانیہ اور فرانس کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا گیا۔سفیروں کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ اور سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی پر بھی بریفنگ دی گئی۔