جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘‘ عمران خان حادثے سے بال بال بچ گئے

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اڈا پلاٹ کا دورہ کیا ، اسٹیج پر چڑھتے ہوئے سیڑھی ٹوٹ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے اڈا پلاٹ کا دورہ کیا ، اسٹیج پر چڑھتے ہوئے ان کا پائوں پڑھتے ہی سیڑھی ٹوٹ گئی ، تاہم انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی ، اڈاہ پلاٹ پر موجود رہنمائوں میں جہانگیر ترین ، ابرار الحق اور دیگر موجود ہیں۔ یاد رہے کہ عمران خان 2013کے الیکشن سے قبل اسٹیج پر چڑھتے ہوئے لفٹرسے نیچے گر گئے تھے جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تھا ۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج رائے ونڈ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، جس کے لیے اڈہ پلاٹ کو جلسہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔عمران خان کا کہنا ہے کہ آج نواز شریف اور نریندرمودی دونوں کو کھلا پیغام دیں گے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ آج نواز شریف اور نریندرمودی دونوں کو کھلا پیغام دیں گے ، کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے آج نئی تاریخ رقم کریں گے ۔اڈہ پلاٹ پہنچنے والے ہر راستے پر پی ٹی آئی پرچم لگا دیئے گئے ، رات کے جلسے کیلئے صبح سے ہی کھلاڑی پہنچنے لگے ہیں ۔رات گئے عمران خان جلسہ گاہ معائنہ کرنے پہنچے تو رش کے باعث انہیں اسٹیج تک پیدل جانا پڑا ، جبکہ کھلاڑی انتظامیہ سے جھگڑتے اور ایک دوسرے پر ڈنڈے برساتے رہے ۔ عمران خان نے ن لیگیوں کو بھی جلسے میں شرکت کی دعوت دی ۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کنٹرول لائن پر شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ، قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…