بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

5Gٹیکنالوجی ۔۔۔! پاکستان کے دوست ملک چین نے زبردست خوشخبری سنا دی

datetime 29  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانگ کانگ (آئی این پی ) چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ( ایم آئی آئی ٹی ) کی ایک ماہرنے چینی خبررساں ایجنسی شنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ توقع ہے کہ چین 2020ء تک 5جی (پانچویں جنریشن ) موبائل نیٹ ورک کی کمرشل آپریشن کا آغاز کریگا اور 2022ء یا 2023ء میں بڑے پیمانے پر اپیلی کیشن کے حصول کی کوشش کریگا ، وانگ ژائی چن جو ایم آئی آئی ٹی کی چینی اکادمی ٹیلی کمیونیکیشن ریسرچ کے ماہر ہیں کہا کہ چین نے دوسرے ممالک کے ساتھ 5جی کی تحقیق اور ترقی کا عمل شروع کیا ، 2013ء میں چینی حکومت نے 5جی کے مرحلہ وار ترقی کو فروغ دینے کیلئے آئی یم ٹی ۔2020ء ( 5جی ) پروموشن گروپ قائم کیا ۔وانگ نے کہا کہ گروپ کے رہنماؤں کے طورپر ایم آئی آئی ٹی نے رواں سال جنوری میں 5جی ٹیکنالوجی کی تحقیق و ترقی کا عالمگیر سب سے بڑا تجربہ کرنے میں تعاون کیا اور ستمبر میں پہلے مرحلے کا تجربہ مکمل کر لیا ۔انہوں نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے ساتھ متحدہ عالمی 5جی معیار مرتب کرنے پر تیار ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ 5جی سٹینڈر پر عالمی تحقیق مارچ میں شروع ہوئی اور اندازہ ہے کہ پہلا ورجن جون 2018ء میں مکمل کر لیا جائے گا۔وانگ نے کہا کہ ہم نے جلد شروع کیا اور بہت زیادہ تجربہ حاصل کر لیا ہے ، مجھے امید ہے کہ چین معیار کی تدوین میں ’’ نمایاں کھلاڑیوں‘‘ میں شامل ہو گا ۔چین نے تیرہویں قومی پنجسالہ منصوبے( 2016-2020ء ) میں 5جی کو بڑی اہمیت دے رکھی ہے اور 2020ء تک 5جی کی تجارتی پیمانے پر تیاری کا نصب العین متعین کیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…