جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چھ سیکٹرز پر ایک ساتھ حملہ کر دیا، آئی ایس پی آر کابیان جاری

datetime 29  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے رات دو بجے کے قریب لائن آف کنٹرول پر چھ سیکٹرز میں ایک ساتھ بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی گئی ۔ بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی اس فائرنگ میں 2 نوجوان جاں بحق اور چھ سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سخت بیان جاری کیا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کو سرجیکل سٹرائیکس کا نام دینے کی کوشش بھارتی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے ۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کی کارروائی سے بھارت بوکھلا گیا ہے اور اب وہ بیان بازی کے ذریعے صورتحال کو اپنے حق میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی ڈی جی ایم او جھوٹ بول رہے ہیں اور انہیں اس بات پر شرم آنی چاہئے ۔بھارتی فوج اور میڈیا کی جانب سے دیئے جانے والے اس قسم کے بیانات قابل گرفت ہیں اور اس پر سفارتی سطح پر بھارت کا منہ توڑنے کی ضرورت ہے ۔ بھارت کی جانب سے کی جانے والی اس قسم کی کسی بھی کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ہم سرحدوں پر پوری طرح مستعد ہیں۔ وزیر دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے چھ سیکٹرز میں کیا جانے والا حملہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہے ۔پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیکس کا دعویٰ بے بنیاد ہے اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے پوری طرح مستعد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے چھیڑ چھاڑ جاری  ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہو گئی ہیں ۔ بھارتی فوج ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی مدد سے شہری آبادی پر فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ واضح رہے کہ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیکس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…