لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)شریف میڈیکل کمپلکس سٹی کے ملازمین کوہسپتال انتظامیہ کی طرف سے انتباہ جاری کردیاگیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق شریف میڈیکل کمپلکس سٹی کے ملازمین کوہسپتال انتظامیہ کی طرف سے انتباہ جاری کردیاگیا۔انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک حکم نامے میں کہاگیاہے کہ کوئی ملازم تحریک انصاف کے رائے ونڈمارچ یاجلسے میں شریک نہیں ہوگا۔اس کے ساتھ ساتھ ملازمین کوحکم دیاگیاہے کہ اگرکسی ملازم نے تحریک انصاف کے کسی بھی سوشل میڈیاکی کمپیین میں حصہ لیا،جن میں تحریک انصاف کے فیس بک کولائک کرنا،ٹوئیٹرپرعمران خان سمیت کسی بھی رہنماکوفالوکرنایااپنی فیس بک پرتحریک انصاف کاجھنڈالہرایاتواس کے خلاف تادیبی کارروائی بھی کی جائے گی بلکہ اس ملازم کوملازمت سے برخواست بھی کردیاجائے گا۔حکم نامے میں کہاگیاہے جن ملازمین نے سوشل میڈیاپرتحریک انصاف کے پیجزلائک کئے ہوئے ہیں ان کوختم کردیں ۔