واشنگٹن (نیوزڈیسک) انسان اپنی زندگی کو آسان بنانے کے لئے جدید سے جدید ترٹیکنالوجی ایجاد کررہا ہے جس کے باعث اس کی زندگی تو آسان ہورہی ہے مگر کچھ دیگر مخلوقات کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ امریکی ریاست نیواڈا میں بھی پرندوں پر انسانی ترقی کی وجہ سے ایک ایسی آفت نازل ہوئی ہے کہ بیچارے فضاءمیں پرواز کے دوران بھی جل کر راکھ ہورہی ہے۔ ریاست میں قائم کریسنٹ ڈوم سولر انرجی پراجیکٹ کے وسیع و عریض علاقے کی فضاءمیں جو بھی پرندہ داخل ہوتا ہے اس کے جسم میں آگ بھڑک اٹھتی ہے اور وہ لمحوں میں جل کر کوئلہ بن جاتا ہے۔ نیواڈا بیورو آف لینڈ مینجمنٹ کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 130تک پرندے جلتے دیکھے گئے ہیں اور اس کی وجہ زمین پر پھیلے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں وہ شیشے ہیں جو سورج کی روشنی کو منعکس کرتے ہیں۔ یہ شیشے ایک مرکزی پاور ٹاور پر روشنی منعکس کرتے ہیں جہاں شدید حرارت سے پانی کو بھاپ میں تبدیل کرکے جنریٹر چلائے جاتے ہیں اور ان سے بجلی پیدا کی جاتی ہے۔ پچھلے دنوں پراجیکٹ میں جاری کام کے دوران اہلکاروں نے کچھ شیشوں کا زاویہ آسمان کی طرف کردیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ زمین سے تقریباً 1500فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والے پرندے روشنی کی طاقتور شعاﺅں کی زد میں آکر جلنا شروع ہوگئے۔ جلنے والے پرندوں میں زیادہ تعداد کووں کی ہے۔ اگرچہ پراجیکٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیشوں کا رخ تبدیل کردیا گیا ہے لیکن جانوروں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی مقامی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اب بھی پرندے اس علاقے سے گزرتے ہوئے آگ پکڑ رہے ہیں
سولر پینلز کا خوفناک نقصان سامنے آگیا،بجلی تو بناتے ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی



















































