اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نارنگ منڈی کے گردونواح میں ایک ہی رات میں 30سے زائد گدھے چوری ہوگئے ،منظم گروہوں نے کھالیں اتارکر ان کے ڈھانچے دیہاتوں کے باہرویرانے میں پھینک دیئے ،ایک بھی گدھاچورگرفتارنہ ہوسکا ۔بتایاجاتاہے کہ کیرانوالی میں 11گدھے ،امین شاہ دھگانہ میں 4 ،کوٹلی جٹھول میں4 ،نارنگ ریلوے پھاٹک پر2 ،ڈیرہ اشرف میں2،کالاخطائی میں2 ،ملک پو ر میں4 اور کالاخطائی روڈ پر 2گدھوں کو چوری کرنے کے بعدانہیں ویرانے میں لے جاکر بڑی بے دردی سے ہلاک کرنے کے بعدان کی کھالیں اتارکر ڈھانچے ویرانوں میں پھینک دیئے گئے ۔حیران کن بات یہ ہے کہ دس دیہاتوں میں لاکھوں روپے کے گدھے چوری ہوگئے لیکن عجیب اتفاق ہے کہ گدھوں کے قریب سوئے ہوئے مالکان بھی چوروں کونہ پکڑ سکے ۔گدھوں کے مالکان میں محمداصغرارشادافضال میو اکرم مالک طارق اسماعیل امین ملک اشفاق وغیرہ نے بتایاکہ پولیس کو تحریری درخواستیں دے دی گئیں ہیں لیکن تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ملتان میں گدھے ذبح کرنے والے ملزمان کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا تھا۔علاقے کے لوگوں کیمطابق شجاع آباد کے ایک بھٹہ مزدوررمضا ن کا گدھا گزشتہ رات چو ری ہو گیا تھا۔ جس کی تلاش کے دوران اْسے اطلاع ملی کہ علی ٹاوٴن کے مکینوں نے دونامعلوم افراد کو گدھا ذبح کرتے رنگے ہا تھو ں پکڑلیا ہے۔تھا نہ سٹی پو لیس شجاع آباد نے بھی موقع پرپہنچ کرملزمان پرہا تھ صا ف کئے اور انھیں تھا نے لے گئے۔تاہم بعد میں ملزمان کو بغیرکسی کارروائی کے چھوڑدیاگیا میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی ہے
گوشت خور ایک بار پھر ہوشیار ہو جائیں کیونکہ۔۔۔!
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
-
پنشنرز اور قومی بچت اسکیموں کے سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر
-
پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کے لئے خوشخبری
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
حسن علی کی اہلیہ کی پراسرار پوسٹ، کرکٹر کے مبینہ افیئر کی افواہیں گرم
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا



















































