پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی وزیر اعظم کی پاکستان کےخلاف میٹنگز کے وقت پاکستانی وزیراعظم کی کیا مصروفیات تھیں؟ سینئر صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات ، ہنگامہ کھڑا ہو گیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا سنگھ مودی کی جانب سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرنے ، سرحدوں پر مزید فوج بھیجنے اور سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں جبکہ اس کے جواب میں پاکستانی وزیر اعظم کی مصروفیات پر سینئر صحافی نے سوال اٹھا دیا ہے ۔

تفیصلات کے مطابق سینئر صحافی اور اینکر پرسن کاشف عباسی نے اپنے نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرامیں سوال اٹھایا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم اس وقت پاکستان کو ہرلحاظ سے نقصان پہنچانے کے لئے پوری طرح سرگرم ہیں ،جس کے لئے وہ پاکستان کے خلاف سرحدوں پر سرجیکل سٹرائکس ، اقوام متحدہ اور سفارتی محاذ پر پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ سندھ طاس معاہدہ ختم کر کے پاکستان کو بڑا نقصان پہنچانے کی فکر میں ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستانی وزیراعظم  میاں محمد نواز شریف لندن اور امریکہ میں شاپنگ کرنے میں مصروف ہیں اور انہیں ملک کے دفاع کا کوئی خیال نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی معیاد ختم ہونے کے بعد اس معاہدے کو ختم کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور بھارتی حکام کی جانب سے اس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا ، جبکہ بھارت کی جانب سے بگلیھار ڈیم سمیت کئی اہم مقامات پر پاکستانی دریاؤں کا پانی روک کر ڈیم بنائے جانے کے حوالے سے بھی سندھ طاس کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی جس پر پاکستان سندھ طاس کمیشن نے عالمی بنک سے رجوع کر لیا تھا۔ عالمی بنک کے حکام کو پاکستان کے اٹارنی جنرل اظہر اشرف علی کی سربراہی میں پاکستانی حکام کا وفد عالمی بنک کے حکام سے واشنگٹن میں ملا۔ جس میں پاکستانی وفد نے سندھ طاس معاہدے پر بھارتی خلاف ورزیوں ،بیانات اور دیگر حوالہ جات کی مدد سے عالمی بنک کو اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے دریائے نیلم اور چناب پر ڈیم بنائے جانے کا معاملہ بھی اٹھایا جس کے بعد عالمی بنک کی جانب سے پاکستانی حکام کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین جاری اس معاملے پر عالمی بنک مکمل غیر جانب داری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…