لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ دنوں رائے ونڈمارچ کےلئے پارٹی کارکنوں سے چندہ دینے کی اپیل کی تھی تاکہ رائے ونڈمارچ کوکامیاب بنایاجاسکے تاہم یہ مہم اپنے نتائج بھرپورطریقے سے نہ چل سکی جس کے بعد اب تحریک انصاف نے جلسے میں رائیونڈ جلسے میں عمران خان کے قریب بیٹھنے کے لئے کارکنوں سے وصولی شروع کر دی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے رائیونڈ جلسہ کیلئے “انوکھی چندہ مہم ” شروع کر دی ہے۔ چندے میں جتنے زیادہ پیسے دیے جائیں گے، اتنی ہی عمران خان کے قریب بیٹھنے کی جگہ ملے گی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگلے الیکشن میں قومی اسمبلی کے خواہش مند 2 لاکھ اور صوبائی اسمبلی کے خواہش مند 1 لاکھ روپے ادا کریں جبکہ زیاد ہ سے زیادہ چندہ دینے والوں کی عمران خان سے 15 منٹ کی ملاقات بھی کروائی جا رہی ہے۔ اس مد میں جمع ہونے والا چندہ رائے ونڈ جلسے پر خرچ ہوگا۔ واضح رہے تحریک انصاف رائے ونڈمارچ پاناما پیپرزلیکس میں وزیراعظم کے اہل خانہ کے نام آنے کے بعد ان کے احتساب کامطالبہ کررہی ہے ۔