جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

ہمارے سائنسدانوں نے ایٹم بم شب برات کے لئے نہیں بنائے۔۔۔۔ سینئر سیاستدان کا دھماکے دار اعلان

datetime 27  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمدنے کہا ہےکہ ہم نے ایٹم بم کو شب برات پر چلانے کے لئے نہیں بنایا ہوا ، بھارت کو معلوم ہے کہ پاکستان نے اپنا ایٹم بم استعمال کرنے اور اپنا دفاع مضبوط بنانے کے لئے بنایا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاست دان نے کہا کہ نواز شریف کی اقوام متحدہ میں تقریر میں کوئی نئی بات نہیں تھی پاکستان کے تمام سربراہان مملکت کی تقراریر ایسی ہی ہوتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ نواز شریف وہی ہیں جنہوں نے آپریشن سے قبل مودی کو فون کیا جبکہ لوگ آپریشن سے قبل اپنے ماں یا باپ کو فون کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ کی حماقت کر بیٹھا تو اس کا نام و نشان نہیں بچے گا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ امریکی سینیٹر اور وزیر خارجہ جان کیری نے نواز شریف کو پیغام دیا تھا کہ ایٹمی پروگرام روکو، لیکن نواز شریف کو تو معلوم بھی نہیں ہو گاکہ دنیا کا سب سے چھوٹا ایٹم بم پاکستان کے پاس ہے ۔ پوری دنیا آج تک اس بات پر حیران ہو رہی ہے کہ پاکستان نے اتنے زیادہ ایٹم بم کیسے بنا لئے ہیں ، بھارت ایٹمی ٹیکنالوجی کے معاملے میں پاکستان سے بہت پیچھے ہے۔ انہوں نے بھارت  امریکہ دوستی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ  کی دوستی بہت مختصر ہوتی ہے بھارت کو جلد ہی دوستی کا لگ پتہ جائے گا۔

نواز شریف کی اقوام متحدہ میں تقریر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مودی کہتا ہے کہ نواز شریف کی تقریر دہشت گردوں کی تقریر ہے یعنی وہ بھی یہ سمجھتا ہے کہ یہ تقریر نواز شریف کی نہیں بلکہ کسی اور نے لکھ کر دی ہے ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپہ سالار ملک کے لئے جان دیتا ہے۔اور جان دینا جانتاہے ۔ وہ شہدا ء کے خاندان سے اور ملک کے لئے جان لینا بھی اچھی طرح جانتا ہے۔ ہماری قیادت بے ایمان ہے مگر ہماری قوم بے وقوف نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جتنی محنت کر رہے ہیں اس کا نتیجہ ضرور نکلے گا۔ اگر ان کا احتجاج روکنے کی کوشش کی گئی تو لوگ اڈہ پلاٹ سے جاتی عمرہ بھی جا سکتے ہیں اور مجمع کو کنٹرول کرنا کسی کے بس میں نہیں ہے۔

انہوں نے سندھ کی سیاست پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ آصف علی زرداری چاہتے ہیں کہ بس انہیں سندھ کی سیاست میں اجارہ داری حاصل رہے اور انہیں کوئی نا چھیڑے ۔ مائنس الطاف کی بات ایک الگ مدعا ہے مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار نے ایم کیو ایم میں بہت بڑا خلا پیدا کر دیا ہے  اور یہ اب مشکل سے ہی پورا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…