سوشل میڈیا پر اہم ترین شخصیات کے اکائونٹس اور ویب سائٹس بند کرنے کا فیصلہ۔۔۔!

26  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیٹ پر فلسطینی کارکنان اور بلاگروں نے فیس بک پر پوسٹنگ روک دینے کی مہم کا آغاز کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کا سبب فیس بک کی جانب سے اسرائیل کے خلاف اشتعال کو بنیاد بنا کر فسلطینیوں کے نشر و اشاعت کی آزادی پر حملہ بتایا گیا ہے۔ صبح آٹھ بجے سے رات دس بجے تک جاری رہنے والی مہم FBCensorsPalestine# کے نام سے متعارف کرائی گئی۔ مہم کے منتظمین نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ فیس بک کی انتظامیہ کا رواں ماہ ستمبر میں قابض اسرائیلی حکام کے ساتھ اس امر پر اتفاق ہوا ہے کہ اشتعال کو بنیاد بنا کر فیس بک پر فلسطینی شخصیات اور فلسطینی ویب سائٹوں کے صفحات کو ختم کر دیا جائے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر انصاف نے بتایا کہ فیس بک نے فلسطینی شخصیات اور ویب سائٹوں کے صفحات کو ختم کرنے کے حوالے سے اکثر مطالبات کا جواب دیا ہے۔ پیشگی اطلاع یا انتباہ کے بغیر حذف کیے جانے والے صفحات میں شہاب نیوز ایجنسی وار القدس نیوز نیٹ ورک کے صفحات شامل ہیں۔اس سلسلے میں ایک کارکن اور بلاگر محمود حریبات نے بتایا کہ فیس بک کے خلاف مہم ان افراد یا صحافیوں نے شروع کی ہے جن کو خود یا وہ جن ویب سائٹوں کے لیے کام کرتے ہیں ان کو فیس بک کی پالیسیوں کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔ تاہم اب یہ مکمل طور پر فلسطینی مہم بن چکی ہے اور بین الاقوامی سطح کی جانب گامزن ہے ۔حریبات کے مطابق فیس بک نے جو کیا ہے وہ آزادی اظہار کے معیار کے خلاف ہے جب کہ یہاں دْہرا معیار بھی دیکھا جا رہا ہے ۔ ایسے بہت سے صفحات ہیں جو فلسطینیوں کے خلاف اشتعال پھیلا رہے ہیں تاہم ان کے ساتھ یہ معاملہ نہیں کیا جا رہا ہے۔مہم کے منتظمین نے فیس بک انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکام کے ساتھ ہونے والے اتفاق رائے سے فوری طور پر رجوع کرے۔ ساتھ ہی بھی کہا گیا ہے کہ فیس بک قابض اسرائیلی حکام کی غیر قانونی پالیسیوں اور کارروائیوں کی حمایت بند کرے اور اسرائیلی حکام کے ساتھ طے پانے والے معاہدے سے انٹرنیٹ صارفین کو اعلانیہ طور پر آگاہ کرے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…