اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پانامہ لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤن حکمرانوں کے گلے کا پھندہ، اورنج ٹرین سے کتنی کرپشن ہوگی؟ن لیگ رہنماکے اہم انکشافات نے حکومت پربجلی گرادی

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ غازیخان( آن لائن )پانامہ لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤن حکمرانوں کے گلے کا پھندہ تحریک قصاص اور تحریک احتساب صحیح ہیں لیکن عوامی بیداری سے تحریکیں کامیاب ہوتی ہیں ۔ترکی کے عوام کی طرح عوام کو سٹرکوں پر آنا ہوگا حزب اختلاف کے جلسوں کا جلسیوں میں تبدیل ہونا عوام کی مایوسی ظاہر کررہاہے جس کا فائدہ میاں صاحبان کو ہورہاہے ۔لیکن عوام حکومت اور حکومتی پالیسیوں سے بھی مایوس ہیں نوازحکومت روزمرہ کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہے میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ نوازحکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیار ات نہیں دے گی شریف برادران اپنے ممبران اسمبلی کو بھی منہ نہیں لگاتے آج بھی توانائی بحران تھانہ اور پٹوار کلچر اور کرپشن برقرار دونوں شریفوں کے وعدے کہاں گئے پاکستان کی ترقی کے سفر کے دعویدار بتائیں کہ ملک کے پسماندہ علاقوں میں پینے کا پانی تک کیوں نہیں ملتا ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب اورپاکستان مسلم لیگ(ن)سینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کھوسہ ہاؤس ڈیرہ غازیخان میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ حکمران اپنے اقتدار کو طول دے سکتے ہیں لیکن پانامہ لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤن سے جان نہیں چھڑاسکتے ۔پانامہ لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤن حکمرانوں کیلئے گلے کا پھندہ ہے انہوں نے کہا کہ تحریک قصاص اور تحریک احتساب صحیح لیکن عوامی بیداری سے ہی تحریکیں کامیاب ہوتی ہیں ترکی کے عوام اس کی مثال ہیں عوام نے خود سٹرکوں پر آکر فوجی بغاوت کو ناکام بنایا۔پاکستان میں اپوزیشن کے جلسے اب جلسیوں میں اس لیے تبدیل ہورہے ہیں کہ عوام میں قیادت کے حوالے سے مایوسی ہے دوسری طرف حکومت کی بھی کوئی پالیسی نہیں روزمرہ کی بنیاد پر حکومتی فیصلے ہوتے ہیں شریف برادران کے دعوؤں کے باوجود توانائی کا شدید بحران ہے تھانہ ،پٹوار کلچر برقرار اور کرپشن حکمرانوں سے لیکر نچلی سطح تک پھیلی ہوئی ہے ۔گزشتہ تین سالوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ترقی کے سفر کا ڈھنڈورا پیٹا جاتاہے۔جبکہ پسماندہ علاقوں میں عوام کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں لاہور میں اورنج ٹرین منصوبے پر 200ارب کرپشن کا راستہ ہے انہوں نے کہا عوام متبادل قیادت کی تلاش میں ہیں عوام کے صبرکا پیمانہ لبریز ہواتو وہ حکمرانوں کے درودیوار ہلادینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…