منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

’’فاروق ستار کے ساتھ نہیں چل سکتا‘‘ ایم کیو ایم کے ایک اور اہم ترین رہنماء نے راہیں جدا کر لیں

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر امجد اللہ خان نے فاروق ستار کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے استعفیٰ دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سے ایم کیو ایم کو آنے والے امجد اللہ خان نے ڈاکتر فاروق ستار کو اپنا استعفیٰ بھیجوا دیا ہے وہ ایم کیو ایم میں بہ طور رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔امجد اللہ خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈاکٹر فاروق ستار گروپ کے ساتھ کام نہیں کرسکتے اس لیے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔تا ہم ابھی انہوں نے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے اس حوالے سے کی جانی والی افواہوں کو رد کرتے ہوئے ا?ن کا کہنا تھا کہ فی الحال کسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کر رہے ہیں۔واضح رہے امجد اللہ خان کراچی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تھے تاہم الیکشن سے 12 گھنٹے پہلے دستبردار ہو کر متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…