لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) رائے ونڈمارچ ،تحریک انصاف نے خواتین کے لئے انتظام کرلیا،سکیورٹی کون دیگا،فیصلہ ہوگیا۔تحر یک انصاف شعبہ خواتین کا لاہور کے لالک جان چوک میں 30ستمبر کی تیاریوں کیلئے مظاہرہ جبکہ عمران خان کو جلسے میں شر کت کے موقعہ پر خواتین کیلئے مختص پنڈال کی سیکورٹی یوتھ ونگ اور انصاف سٹودنٹس فیڈریشن کے حوالے کرنے کی ہدایتُ دوسرے اضلاع سے آنیوالی خواتین کی رہائش کیلئے رائے ونڈ کے علاقہ میں خواتین کی رہائش کیلئے2فارم ہاؤسز پر بھی تمام انتظامات کیے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کی خواتین کی بہت بڑی تعداد نے اتوار کے روز لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں 30ستمبر کے رائے ونڈ مارچ اور جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے مظاہرہ کیا جس میں خواتین عمران خان اور دیگر قائدین کے حق میں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتیں رہیں اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحر یک انصاف کے رائے ونڈ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے اور تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں پر امن احتجاج کر یگی جبکہ دوسری طرف ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کو جلسے میں شر کت کے موقعہ پر خواتین کیلئے مختص پنڈل کے سیکورٹی انتظامات کی نگرانی خود کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے پارٹی کے ذمہ داروں کو سختی سے ہدایات دیں ہیں کہ خواتین کیلئے مختص پنڈال کی سیکورٹی اور دوسرے اضلاع اور صوبوں سے آنیوالی خواتین کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے جائے جسکے لیے دوسرے اضلاع سے آنیوالی خواتین کی رہائش کیلئے رائے ونڈ کے علاقہ میں خواتین کی رہائش کیلئے2فارم ہاؤسز پر بھی تمام انتظامات کیے جائیں گے ۔