پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دیدی۔۔اگر بھارت سندھ طاس معاہدہ ختم کردے تو کیا ہوگا؟ کیا پاکستان واقعی بوندبوند کا محتاج ہوجائے گا؟سینئرتجزیہ کارنے حقیقت بتاکرانڈیاکی امیدوں پرپانی پھیردیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرتجزیہ کارہارون رشید نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کاپانی بند نہیں کرسکتا۔ایک نجی ٹی وی پرسندھ طاس معاہدے اوربھارت کی طرف سے پانی بندکرنے کی دھمکی پرتجزیہ کرتے ہوئے ہارون رشید نے کہاکہ بھارت کے پاس کوئی اختیارنہیں ہے کہ وہ پاکستان کاپانی بندکردے گا۔انہوں نے کہاکہ کہ کیابھارت کے پاس ایساڈیم ہے کہ وہ پاکستان کوپانی فراہم کررہاہے اوراس کوبندکردے گا۔ہارون رشید نے افغانستان کے کابل ڈیم کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں کابل ڈیم لاہوروالی ڈیم سے پچاس گناچھوٹاہے اورجلال آبادکے قریب افغانستان میں انہوں نے ڈیم بنایاہے اورپانی پاکستان سے جاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت 1947سے خودفریبی میں مبتلاہے کہ وہ پاکستان کاپانی بندکردے گا۔ہارون رشید نے کہاکہ بھارت نے قیام پاکستان سے ہی ہمارے وطن کوتسلیم نہیں کیا۔اس نے پاکستان کے دوحصے کئے اورمقبوضہ کشمیرپرقبضہ کررکھاہے اوراب بھی بھارت کوخودفریبی ہے کہ وہ پاکستان کوفتح کرلے گا۔انہوں نے کہاکہ اگربھارت ایک کروڑ کی فوج بھی لے آئے توپاکستان کوفتح نہیں کرسکتا،ہارون رشید نے کہاکہ پانچ لاکھ فوج بھارتی فوج کشمیرمیں ہے اوروہاں پربھارت بے بس ہے ہماراتوایک وطن ہے جوایٹمی طاقت ہے ۔پاکستان جغرافیائی لحاظ سے ایسے خطے میں ہے کہ کئی بڑے ممالک کے مفادات پاکستان سے وابستہ ہیں جوکہ انڈیاسے وابستہ نہیں ہیں ۔ہارون رشید نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کے پاکستان پر17حملے کرنے کی باتیں خودفریبی ہے اوروہ یہ کہہ کربھارتی عوام کوجنگ پراکسارہے ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ پاکستانی عوام بہترجانتے ہیں کہ اب بھارت کچھ نہیں کرسکتا،ایک پاکستان اسلامی ملک ہے ،ہمارے پاس ایک مضبوط فوج ہے اورہمارے لئے موت کوئی چیزنہیں بلکہ ہم شہادت کارتبہ حاصل کرناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے پاکستان کاپانی بندکرنااعلان جنگ ہوگااوربھارت ایساسوچ بھی نہیں سکتااورسندھ طاس معاہدے کاضامن عالمی بنک ہے ۔بھارت کیسے پاکستان کاپانی بندکرسکتاہے یہ سب کہنے کی باتیں ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ طاس معاہد ہ بھارت یک طرفہ طورپرختم نہیں کرسکتایہ ایک عالمی معاہدہ ہے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…