اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

بھارت کے 30مقامات نشانے پر …پاک فضائیہ کے ساتھ بحریہ بھی الرٹ،انڈین شہروں کے نام خفیہ کیوں رکھے گئے ،وجہ انتہائی اہم نکلی

datetime 24  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے نے گزشتہ روزانسداددہشتگردی سنٹرکھاریاں کادورہ کیا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قومی انسداد دہشتگردی سنٹر کھاریاں کا دورہ کیا جہاں پر آرمی چیف نے سنٹر کے بنیادی ڈھانچے اور اضافی سہولتوں کا افتتاح بھی کیا،اس موقع پر کمانڈر سٹرائیک کورلیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی نے چیف آف آرمی سٹاف کو سنٹر کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بریفنگ دی ۔آرمی چیف کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی انسداد دہشتگردی سنٹر سکیورٹی فورسز کو انسداددہشتگردی کے حوالے سے تربیت فراہم کر رہا ہے،جس میں مسلح افواج کے 2لاکھ31ہزار جوانوں کو تربیت فراہم کی گئی، جن میں تین ہزار 483پولیس افسروں اور اہلکاروں بھی شامل ہیں ۔بریفنگ میں بتایا گیا تربیت کے علاوہ سنٹر نے 5مشترکہ مشقیں بھی کرائی ہیں،مشترکہ مشقوں میں چین،سعودی عرب،بحرین اور سری لنکا کو بھی شامل کیا گیا،مشقوں میں سری لنکا،مالدیپ اور ترکی کے دستوں کو بھی شامل تھے۔اس موقع پر مختلف ممالک کے دفاعی اتاشی بھی موجودتھے ۔ آرمی چیف نے سنٹر میں تربیت فراہم کرنے والوں کی تعریف کی اور کہاکہ سنٹر میں دستیاب سہولتوں سے تربیت کے بہترین معیار کو برقرار رکھا گیا ہے ۔انہوں نے بریفنگ کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کئی عشروں سے دہشتگردی کا شکار ہے اور اس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کی حمایت اور سیکیورٹی فورسز کی مہارت سے دہشتگردوںکی کمر توڑ دی ہے ۔ فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب کے دوران آرمی چیف نے کہاکہ اس میں کوئی شک وشبہ نہیں ہونا چاہئے کہ ہماری بہادر افواج کسی بھی درپیش خطرات سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں اور انشا ءاللہ پوری قوم کی حمایت سے ملک کے چپے چپے کا بھرپور دفاع کریں گی چاہے اس کے لئے کوئی بھی قیمت اداکرنی پڑے۔ چےف آف آرمی سٹاف جنرل راحےل شرےف نے پبی کھاریاں میں NCTC کا سنگ بنےاد رکھا۔جنرل راحیل شریف نے NCTC کی افتتاحی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی سرحدیں پاک فوج کے پاس ہیں اورمسلح افواج ہم کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت ہیں،پاک فوج کے جوان دشمن کو نست و نابود کرنے کی مکمل اہلےت رکھتے ہےں۔اس موقع پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے ملاقات بھی کی۔۔ایک قومی اخبار کے مطابق سرجیکل اسٹرائیک کی صورت میں ان 30اہداف کا تعین بھی کر لیا گیا جن پر جوابی حملہ کیا جائے گا۔پاکستان کی دفاعی فورسز کے پاس بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے آپریشنل منصوبہ بھی موجود ہے۔اخبار نے دفاعی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان بھارت کی جارحیت کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کو ہماری صلاحیتوں کا بخوبی اندازہ ہے اور وہ یہ بھی جانتا ہے کہ پاک فوج کے داخلی مسائل سے نمٹنے میں مصروف ہونے کے باوجود مسلح افواج میں توازن پایا جاتا ہے۔ بھارت کے جنگی جنون میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن پاکستان کی مسلح افواج نے بھی بھارت کو بھرپور اور دندان شکن جواب دینے کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ایک نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی جنگی جنون کا بھرپور جواب دینے کیلئے پاکستانی مسلح افواج کسی بھی قسم کی بھارتی مہم جوئی کا منہ تو ڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگربھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو جوابا بھارتی اہداف کا تعین کرلیا گیا ہے، کولڈ اسٹار وار سے متعلق بھارتی ڈاکٹرائن کیلئے مکمل حکمت عملی ترتیب دی جاچکی ہے۔پاکستانی فضائیہ بھی کسی بھی قسم کی مہم جوئی کو روکنے اور منہ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ملک کی سمندی حدود کے محافظ پاکستان نیوی کی دفاعی صلاحیت کے سب ہی معترف ہیں، سمندری راستے سے بھارتی ریشہ دوانیوں کو روکنے اور بھر پور جواب دینے کی تیاریاں بھی مکمل ہیں۔پاکستان رینجرز اورمسلح افواج کے دستے لا ئن آف کنٹرول کے اطراف تعینات ہیں جو کسی بھی قسم کی بھا رتی اشتعال انگیزی کو فوری جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر مشقیں کیں، جس کے تحت پہلے مرحلے پرپاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسلام آباد پشاورموٹروے پر ہنگامی لینڈنگ اورٹیک آف کی مشقیں کررہے ہیں، طیاروں نے جمعہ کو اسلام آباد موٹر وے ایم ٹو کے مختلف سیکشنوں پر کامیابی سے لینڈنگ کی۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کی تربیتی جنگی مشقیں ہائی مارک کے نام سے باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہیں اور یہ مشقیں پاک فضائیہ میں بہت اہمیت کی حامل ہیں، اس کے علاوہ پاک فضائیہ باقاعدگی سے اندرون اور بیرون ملک ہونے والی تربیتی مشقوں میں حصہ لیتی ہے۔اخبارکے مطابق بھارت کے 30شہروں کوخفیہ رکھاگیاہے تاکہ بھار ت ساتھ ممکنہ جنگ کی صورت میں ان کونشانہ بنانے میں آسانی ہو۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…