ٹیکسلا(این این آئی)ٹیکسلا میں جلسہ عام سے شاہ محمودقریشی نے اپنے خطا ب میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ میں ٹیکسلاکے اس بھرے میدان سے ہندوستان کے وزیراعظم کو پیغام دیتاہوں کہ ’’مودی مہاراج ‘‘سُن لواگرتم نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے کی حماقت کی تومہاراج جی ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں تم نہتے کشمیریوں پرظلم وستم بندکروہمیں اگرپیٹ پرپتھرباندھناپڑے توباندھ لیں گے لیکن ہندومہاراج کے سامنے کسی صورت نہیں جھکیں گے اورکشمیریوں کی اخلاقی اورسیاسی امدادکرتے رہیں گے۔ممبرقومی اسمبلی غلام سرورخان نے اپنی تقریرمیں ایم کیوایم ، صوبہ پنجاب اوروفاقی وزیرداخلہ کوایک مافیاقراردیااورکہاکہ جس طرح کراچی میں ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کیاگیااس طرزکے آپریشن کی ضرورت صوبہ پنجاب اوروفاقی وزیرداخلہ کے خلاف بھی ہے ۔غلام سرورخان نے برملاکہاکہ چوہدری نثارکے کھانے کے دانت اورجبکہ دکھانے کے اورہیں 100سے زائدقاتل اوردہشت گرد اسی حلقہ میں ہیں