جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مسلم لیگ(ن) اور( ق )لیگ نے ہاتھ ملالیا،اہم اعلان

datetime 23  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی زیر صدارت میں مسلم لیگ(ن) اور ق کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ کیمپ آفس ہنہ اوڑک میں منعقد ہوا جلاس میں صوبائی وزراء اراکین اسمبلی نے شرکت کی اجلاس میں پاک فوج پر بھر پور اعتما د کا اظہار کیا گیا اور اجلاس میں بھارت کے جارحانہ رویہ اور بلوچستان میں مداخلت پر شدید مذمت کی گئی اور اجلاس میں اس بات کا عہد کیا گیا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا پوری قوم متحد ہے اور فوج کے ساتھ کھڑی ہے اپنے ملک کے دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گااجلاس میں وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں خطاب اور کشمیر پر دو ٹوک موقف کو سہرایا گیا اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا ا ظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں 8اگست کے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی گئی اور اس المناک سانحہ میں شہید ہونے والے واکلاء اور صحافیوں او ردیگر افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اجلاس میں شہداء کے لواحقین کے لئے وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کی جانب سے اعلان کردہ پیکج کی حمایت اوراس کی تعریف کی گئی۔ اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال سمیت اور مسلم لیگ ن اور ق کے صوبائی وزراء مشیر وں کی کارکردگی کے بارے میں بھی غور و غوص کیا گیا ۔اجلاس میں صوبے میں سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ۔ اجلاس میں صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی شیخ جعفر خان مندوخیل ، وزیر اعلیٰ مشیر در محمد ناصر ، محمد خان لہڑی اراکین صوبائی اسمبلی حاجی اکبر آسکانی ، عامر رند ، غلام دستگیر بادینی ، سردار صالح محمد بھوتانی ، میر عاصم کرد گیلو ، جان جمالی ، میر عبدالقدوس بزنجو ، آغا رضا،طاہر محمود ، پرنس علی احمد بلوچ، ، میر اظہار خان کھوسہ اودیگر اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…