منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کی سرجری اعتزاز احسن نے حقیقت بتا دی

datetime 23  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان پیلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینٹر چوہدری اعتزاز احسن نے وزیر اعظم کی اوپن ہارٹ سرجری کے بارے میں سنگین نوعیت کے الزامات لگا دیئے ہیں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہی نہیں تھی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے 20 کروڑ عوام کو بے وقوف بنایا ہے۔ اوپن ہارٹ سرجری موت کے قریب جانے کے مترادف ہے تو جب ان کی سرجری ہوئی تو ان کی اہلیہ سرجری کے وقت ان کے پاس کیوں موجود نہیں تھیں؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ اوپن ہارٹ جیسی میجر سرجری کے بعد تیسرے ہی روز ایک آدمی سیڑھیاں کیسے چڑھ سکتا ہے ؟ انہوں نے مزید کہا کہ جس ہسپتال میں نواز شریف زیر علاج تھے اس کے بارے میں یہ چہ مگوئیاں بھی ہو رہی ہیں کہ اس ہسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری ہوتی ہی نہیں ہے۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر نواز شریف کی مشکلات بڑھیں گی۔ نواز شریف نے ٹی وی پر اپنے بیٹے کا انٹرویو چلا کر بہت بڑی غلطی کی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا حکومتی اداروں کی جانب سے پانامہ لیکس کو ناممکن کہنا شرمناک امر ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…