ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

ایم کیو ایم کو جھٹکے پر جھٹکا،استعفوں کی لائن لگ گئی،اہم ترین رہنماؤں نے اعلان کردیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2016 |

لندن /اسلام آباد(این این آئی) ایم کیو ایم لندن کے مطالبے پر متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بیرسٹر سیف نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔بیرسٹر سیف نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں بانی کی ایم کیو ایم میں ہوں، وہ میرے قائد ہیں، کسی نے میری رکنیت ختم کرنی ہے تو آج کردیں، میں جمعہ سے سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ ایم کیوایم پاکستاان کے ترجمان نے سینیٹر بیرسٹر سیف کے مستعفی ہونے کی تردید کر دی۔ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ سینیٹر بیرسٹر سیف علی خان سینیٹ سے مستعفی نہیں ہورہے۔ایم کیو ایم ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سیف کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ لندن سے آپریٹ ہورہا ہے، جس کی وجہ سے بیرسٹرسیف نے اپنے ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق بیرسٹرسیف کوایم کیوایم پاکستان اورفاروق ستارپرمکمل اعتماد ہے، ان کے اکاؤنٹ سے جوبیان دیاگیا بیرسٹر سیف اس کی تردیدکرتے ہیں۔اس سے قبل رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف نے اپنا استعفیٰ لندن سیکریٹریٹ بھجوادیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم لندن سیکرٹریٹ سے پاکستان میں ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کو ٹیلیفون کالز بھی آرہی ہیں جس میں ان سے کہا جارہا ہے کہ آپ کی نشست بانی ایم کیو ایم کا مینڈیٹ ہے ، اپنی نشست سے استعفیٰ دیں۔گذشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ لندن کے ندیم نصرت نے سینیٹرز، اراکین پارلیمنٹ اور اراکین صوبائی اسمبلی سے کہا تھا کہ اگر بانی سے مکمل لاتعلقی کرنی ہے تو اپنی نشستوں سے استعفے دئیے جائیں۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…