اسلام آباد(این این آئی)رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف نے اپنا استعفیٰ لندن سیکریٹریٹ بھجوادیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم لندن سیکرٹریٹ سے پاکستان میں ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کو ٹیلیفون کالز بھی آرہی ہیں جس میں ان سے کہا جارہا ہے کہ آپ کی نشست بانی ایم کیو ایم کا مینڈیٹ ہے ، اپنی نشست سے استعفیٰ دیں۔گذشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ لندن کے ندیم نصرت نے سینیٹرز، اراکین پارلیمنٹ اور اراکین صوبائی اسمبلی سے کہا تھا کہ اگر بانی سے مکمل لاتعلقی کرنی ہے تو اپنی نشستوں سے استعفے دئیے جائیں۔