کوئٹہ ( این این آئی ) بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کا مشترکہ پارلیمانی گروپ کا اہم اجلاس آج بروز جمعہ 23ستمبر کو 1بجے وزیر اعلیٰ کیمپ آفس ہنہ اوڑک میں طلب کیا ہے اجلاس میں صوبے کی سیاسی صورتحال امن وامان سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال اور اہم فیصلے کئے جائیں گے اس مشترکہ پارلیمانی گروپ کے اجلاس میں شرکت کے لئے ارکان اسمبلی مسلم لیگ سے تعلق رکھنے صوبائی وزراء کوئٹہ پہنچ چکے ہیں۔