اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعرات کو دفترخارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وارپریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا غیرذمہ دارانہ طورپر ہیجان پیدا کررہا ہے، بھارتی میڈیا نے نیپالی وزیراعظم سے منصوب بیان شائع کیا، بیان میں کشمیرمیں دہشتگردی میں پاکستان کے ملوث ہونے کی مذمت کی گئی تھی، نیپال نے بھارتی میڈیا کی خبروں کو من گھڑت قراردیتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔ بھارتی میڈیا نے ماضی قریب میں بنگلا دیشی وزیر کا بیان بھی شائع کیا تھا۔سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں سے متعلق نفیس زکریا نے کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر کے لوگوں کو روزگار فراہم کر رہا ہے، سعودی حکومت نے متاثرہ پاکستانیوں کی امداد کی یقین دہانیاں کرائی تھیں، واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کے اخراجات سعودی عرب نے برداشت کیے ہیں۔ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ ہائی مارک کے نام سے پاک فضائیہ باقاعدگی سے اندرون اور بیرون ملک ہونے والی تربیتی مشقوں میں حصہ لیتی ہے۔