لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اوربعد میں اڑی حملے کے نتیجے میں
پیداہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظراپنی جماعت اور اس کی ذیلی تمام تنظیمات کی طرف سے یورپ اور امریکہ کے مختلف مقامات پر وزیراعظم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کے پروگرام پر عملدرآمد فوری طور پر روک دینے کی ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ دنیا بھر میں کشمیر کی آزادی کیلئے کی جانے والی جدوجہد کو نقصان نہ پہنچ سکے اور مسئلہ کشمیر کی اہمیت کم نہ ہو۔ اس سے قبل ذرائع کے مطابق طاہرالقادری نے بیرون ملک روانگی کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک‘ تحریک منہاج القرآن اور ان کی تمام ذیلی تنظیموں کو یہ ہدایات جاری کی تھیں کہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف اپنے دورئہ امریکہ کے دوران جہاں جہاں بھی جائیں‘ قیام کریں یا خطاب کریں وہاں وہاں بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں۔اب طاہرالقادری نے اپنے کارکنوں کواپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ وہ دنیابھرمیں حکومت کے بجائے بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرے کریں تاکہ پاکستان کامقدمہ مضبوط ہواورمظلوم کشمیریو ں کےلئے آوازبلندہواوربھارت کااصلی چہرہ دنیاکے سامنے آسکے ۔پاکستان میں عوامی حلقوں نے طاہرالقادری کے اس فیصلے کاخیرمقدم کیاہے اورکہاکہ موجودہ صورتحال میں حکومت کوزیرکرنے کے بجائے حکومت کاساتھ دیاجائے تاکہ مظلوم کشمیری عوام کادنیامیں پھرپورمقدمہ لڑاجاسکے اوربھارت کواس کی چیرہ دستیوں سے روکاجاسکے ۔جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف رائے ونڈ مارچ کی تیاریاں زور و شورسے جاری رکھے ہوئے ہے، سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں عمران خان کیلئے بھی رائے ونڈ مارچ کے فیصلے پر قائم رہنا اب بہت مشکل ہوگیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ عمران خان بھی جلد ہی احتجاجی مارچ موخر کرنے کا اعلان کردیںگے۔
وزیراعظم نوازشریف کیلئے خوشخبری،بڑے مخالف نے احتجاجی تحریک اور مظاہرے روکنے کااعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
رضا ڈار، ا سحاق ڈار کا نواسہ ہے، غیر ملکی لڑکیوں سے 15 لاکھ ڈالرز وصول کیے گئے لیکن رضا ڈار نے لڑکی...
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی مارکیٹ سے ایک اور خوشخبری
-
جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل ختم،نوٹیفیکیشن جاری
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل
-
ایم ٹیگ کے بغیر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی معطل
-
’ایسا استقبال کہیں نہیں ہوا‘، عمران ہاشمی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف
-
پا کستان ،خواتین کے بعد مرد بھی ورک پلیس ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگے، ایک سال میں 521 مردوں نے ہراسگی...
-
لاہور میں نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام،مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات



















































