اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور کے سرکاری سکولوں کے معیار تعلیم سے دلبرداشتہ ہوکر گزشتہ 6ماہ کے دوران3100طلباء اور طالبات سکول چھوڑ گئے ہیں۔ ان طلباء اور طالبات کے سکول چھوڑنے کی وجہ پنجاب حکومت کی انرول منٹ پالیسی پر عدم عمل درآمد بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کے اعدادوشمار کے مطابق دیوسماج گرلز سکول سے124سٹی گورنمنٹ قلعہ گوجر سنگھ سے78طلباء، کرشن نگر سے 124طلباء مسلم لیگ ہائی سکول ایمپرس روڈ سے55ستارہ کالونی سے78سٹی گورنمنٹ ون ٹاؤن شپ سے96شیر شاہ کالونی سے26مغلپورہ سے53بیدیاں روڈ سے23جاتی امراء سے 105نواب پورہ سے 15، شادباغ سے31اور اسلامیہ ہائی سکول ملتان روڈ سے 254طلباوطالبات کے سکول چھونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔