مظفرآباد(آئی این پی ) کرپشن میں لت پت اور مسترد شدہ لوگوں پارٹی کے اہم عہدے دیکر مخلص کارکنوں کوکھڈے لائن لگایا گیا ہے ‘ تحریک انصاف نیلم کی تنظیم سازی پر بیرسٹر سلطان محمود نظرثانی کریں،پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے اگر روش نہ بدلی کو بلدیاتی انتخابات میں جنرل الیکشن سے زیادہ خوارگی کاسامنا ہوگا۔ ان خیالات کااظہار تحریک انصاف نیلم کے مرکزی راہنما وچانگن وارڈ کے صدر وحیدمیر نائب صدر دلاور میر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔پی ٹی آئی نیلم کاقاضی اسرائیل کی صورت میں اپوزیشن کرنے کااعلان،بلدیاتی انتخابات میں عوامی شہرت کے حامل ، باصلاحیت نوجوانوں کوٹکٹ دینے کی تجویز،سردار محمد اسرائیل قاضی کے وادی نیلم میں پے درپے دروے عوامی نمائندگی کاحق اداکرنے کے مترادف ہیں،پی ٹی آئی کارکنان گل خنداں،میاں اخلاق کی وجہ سے اپنے آپ کو تنہاء نہ سمجھیں ، نیلم کے عوام باالخصوص پی ٹی آئی کارکنان کیساتھ قاضی اسرائیل جیسی مخلص قیادت موجود ہے ، موجودہ حکومت سے عوامی مسائل زور بازو حل کرائینگے۔ انہوں نے کہاکہ چہلہانہ سے تاؤبٹ تک کے عوام کیساتھ سردار قاضی محمد اسرائیل مسلسل رابطے میں رہنا ، ان کے دکھ درد میں شریک ہونا،پی ٹی آئی کارکنان کے حوصلہ بلند کرنا قاضی اسرائیل کاوطیرہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وادی نیلم کے مسائل کے حل کیلئے پی ٹی آئی نیلم قاضی اسرائیل کی صورت میں اپوزیشن کاکردا راداکرتے ہوئے حکومت اور ایم ایل اے کو کام پر لگائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ روایتی حکمرانوں نے الیکشن 2016 کے بعد عوام کو حکومت کے سپرد کردیاہے جبکہ سردار قاضی محمد اسرائیل واحد لیڈر ہیں جو الیکشن کے فوراً بعد شکریہ مہم کیساتھ ساتھ عوامی مسائل کواجاگر کرنے عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک رہنے کیلئے ہرممکن اقداما ت اٹھارہے ہیں۔ جولائق تحسین ہے ۔ذرائع کے مطابق آزاکشمیرکے تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں نے اپنے پارٹی قائد عمران خان سے مطالبہ کیاہے کہ و ہ خود مداخلت کرکے صاف ستھرے افرادکواہم عہدوں پرتعینات کریں